ایڈٹکو پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے فروغ کے لیے پر عزم

ایڈٹکو پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے فروغ کے لیے پر عزم

کراچی(پ ر)ایڈٹکوکو گروپ (''edotco'')، مربوط ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹریکچر کے بنیادی ڈھانچے فراہم کر نے والی معروف کمپنی نے پاکستان کو دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل صارفین کی مارکیٹ بننے کی صلاحیت رکھنے پر پاکستان کے لیے اپنے عزم کو مزید مستحکم قرار دیا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان ، عمران خان کے ساتھ حالیہ ملاقات میں، ایڈٹکو گروپ کے چیئرمین- Datuk Azzat Kamaludin اور سی ای او- سریش سیدھو نے پاکستان میں جدید ٹیلی کمیونیکیشن انفرا سٹریکچرکے ذریعہ ملک کی ڈیجیٹل ترقی میں مسلسل سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایڈٹکو گروپ کے چیئرمین- Datuk Azzat Kamaludinنے کہا" گزشتہ کئی برسوں میں ہم نے پاکستان میں شاندار مواقع دیکھے ہیں۔73فیصد موبائل سم کے استعمال اور 3G / 4G کی بہترین کارکردگی کے ساتھ، ملک کی ڈیجیٹل ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔ایڈٹکو پاکستان کے ساتھ تمام بڑے آپریٹرز کے طویل مدتی خدما ت کے معاہدے طے ہیں جس میں بنیادی ڈھانچے کی سروسز کا وسیع پورٹ فولیو ، آپریشنز اینڈ مینٹینس سروسز اور توانائی کی بچت کے حل شامل ہیں۔ پاکستان ہمارے لئے ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہم پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے جدید بنیادی ڈھانچے کے حل کو متعارف کروانے کا عزم رکھتے ہیں۔"ملاقات کے دوران ، پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کی، اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالا ت کااظہار کرتے ہوئے کہا ''پاکستان اور ملائیشیا نے صحت مند دوطرفہ تعلقات کا اشتراک کیا ہے اور پاکستان میں ملائیشیا کی سرمایہ کاری ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ملائیشیا کے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔ ایڈٹکو کی پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی قابل تعریف ہے جو کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کی راہ ہموار کرے گی۔"

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر