وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، وزیرخزانہ اخراجات میں کمی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، وزیرخزانہ اخراجات میں کمی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔کابینہ کوسرمایہ کارکمپنیوں سے متعلق بریفنگ دی جائےگی ،اس کے علاوہ ماسٹر پلان پرنظرثانی کیلئے فیڈرل کمیشن کاقیام بھی ایجنڈے کاحصہ ہے،اجلاس میں ادویات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حدمقررکرنے کی منظوری متوقع ہے۔

اجلاس میں مہاجرین کی واپسی کیلئے پاک افغان لائحہ عمل پرغورکیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں شرکاکو فاٹاریفارمز پربھی بریفنگ دی جائےگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد