ہم آپ کی رپورٹ سے مطمئن نہیں،سپریم کورٹ کے بنی گالہ تعمیرات کیس میں پیش کردہ رپورٹ پر ریمارکس

ہم آپ کی رپورٹ سے مطمئن نہیں،سپریم کورٹ کے بنی گالہ تعمیرات کیس میں پیش کردہ ...
ہم آپ کی رپورٹ سے مطمئن نہیں،سپریم کورٹ کے بنی گالہ تعمیرات کیس میں پیش کردہ رپورٹ پر ریمارکس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان بنی گالہ غیر قانونی تعمیرات کیس میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ سے متعلق رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ ودیگر کو ایک بجے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات کیس کی سماعت کی،سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی رپورٹ سے مطمئن نہیں،عدالت نے سماعت دوپہر ایک بجے تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ و دیگر کو طلب کر لیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد