سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگ کو کمیٹی روم نمبر2 میں اجلاس سے روک دیا

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگ کو کمیٹی روم نمبر2 میں اجلاس سے روک دیا
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگ کو کمیٹی روم نمبر2 میں اجلاس سے روک دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگ کو کمیٹی روم نمبر2 میں اجلاس سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا اجلاس نوازشریف کی صدارت میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں جاری ہے،ن لیگ کے قائد نوازشریف مشاورتی اجلاس کیلئے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچے تو اس موقع پر شاہد قاخان عباسی، حمزہ شہباز،خرم دستگیر،راناافضال،طارق فضل موجود تھے۔ن لیگ نے کمیٹی روم نمبر 2 میں اجلاس طلب کر رکھا تھا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگ کوکمیٹی روم نمبر2 میں اجلاس سے روک دیا،ذرائع کا کہناتھا کہ نوازشریف رکن نہ ہونے کے باعث کمیٹی روم استعمال نہیں کرسکتے۔

جس پر ن لیگ کامشاورتی اجلاس اپوزیشن لیڈرکے چیمبرمیں جاری ہے اورنوازشریف مسلم لیگ ن کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد