حمزہ شہبازشریف نے لیگی رہنما کو تھپڑدے مارا

حمزہ شہبازشریف نے لیگی رہنما کو تھپڑدے مارا
حمزہ شہبازشریف نے لیگی رہنما کو تھپڑدے مارا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کیلئے ویسے ہی مشکلات سے بھرپور وقت چل رہاہے کیونکہ ن لیگ کے صدر شہبازشریف اور قائد نوازشریف دونوں پر ہی قید کاخطرہ منڈلا رہاہے تاہم دوسری جانب حمزہ شہباز رہنماﺅں کی تضحیک جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

نجی ٹی وی ” سٹی 42 “کے مطابق چند دن پہلے حمزہ شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈپٹی میئر وسیم قادر کو تلخ اور بحث کے دوران پانی کی بوتل دے ماری تھی جس کے بعد انہوں نے جواب میں حمزہ شہباز کو بھی بوتل ماری تاہم بعدا زاں انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا ۔

لیکن آج پھر خبر آ گئی ہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز نے ن لیگ کے کارکن میاں جمیل کو تھپڑ دے مارا ہے جس سے ظاہر ہورہاہے کہ ن لیگ میں بغاوت بڑھتی جارہی ہے اور لیگی رہنماﺅں کی شکایت ہے کہ حمزہ شہباز میٹنگز میں رہنماﺅں کے ساتھ عزت سے پیش نہیں آتے ہیں ۔ حمزہ شہباز کے اس ایکشن کے باعث ن لیگی رہنماﺅں میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے اور انہوں نے حمزہ شہباز کے رویے کے خلاف پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے ۔

ڈپٹی میئر کے ساتھ تلخ کلامی کی وجہ الیکشن ٹکٹ بنی تھی تاہم میاں جمیل کو تھپڑ مارنے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آ سکی ہے ۔

مزید : قومی