پاکستان نے ایک اور بھارتی نوجوان کو رہا کردیا

پاکستان نے ایک اور بھارتی نوجوان کو رہا کردیا
پاکستان نے ایک اور بھارتی نوجوان کو رہا کردیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان رینجرز پنجاب نے غلطی سے سرحدعبور کرنے والے ایک اور بھارتی نوجوان کو خیرسگالی کے طور پر بھارتی سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے حوالے کردیا ہے۔

بھارتی ریاست بہار کے علاقے مادھوپورکا رہائشی 21 سالہ سنتورشی دیو چند ماہ پہلے غلطی سے کھیم کرن کے علاقے سے سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوگیا تھا، پاکستان رینجرز نے اس کی شہریت کی تصدیق کے لئے بھارتی حکام کو مطلع کیاتھا۔بھارت کی طرف سے سنتورشی دیو کی شہریت کی تصدیق اور خاندان بارے معلومات ملنے کے بعد پاکستان رینجرز نے اسے بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا، سنتورشی دیو کو نئے کپڑے ، جوتے ، کوٹ اور مٹھائی کا تحفہ بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے منگل کے روز بھی ایک بھارتی شہری حامدانصاری کو واہگہ بارڈرکے راستے بھارت کے حوالے کیاتھا۔رواں سال جولائی میں جاری کی گئی فہرست کے مطابق اس وقت بھارت کی مختلف جیلوں میں 357 پاکستانی قیدہیں جن میں 249 عام شہری جبکہ 108 ماہی گیرشامل جبکہ پاکستانی جیلوں میں قید بھارتی شہریوں کی تعداد 471 ہے ان میں 418 ماہی گیر اور53 سویلین شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور