وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر کو سب سے بڑی ...
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ای سی ایل سے فوری ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ایجنڈے کے نکات 26 سے بڑھا کر 31 کر دیئے گئے ہیں ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے اور وزارت کو فوری طور پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

کابینہ کے اجلاس میں شرکا ءکو فاٹا ریفارمز پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ مہاجرین کی واپسی کیلئے پاک افغان لائحہ عمل پربھی غور کیاجائےگا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ادویات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقررکرنے کی منظوری متوقع ہے جبکہ ماسٹر پلان میں نظر ثانی کیلئے فیڈرل کمیشن کا قیام اور مقامی حکومتوں کے بورڈ کے قیام کا معاملہ بھی ایجنڈنے میں شامل ہے ۔ کابینہ کوسرمایہ پاکستان کمپنی کے حوالے سے بریفنگ دی جائےگی اور وزیرخزانہ اجلاس میں اخراجات میں کمی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی