جعلی عدالتی فیصلوں کے اجراکا معاملہ،عدالت کا ملزموں کی عدم گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار،10 جنوری تک ہر صورت پیش کرنے کا حکم

جعلی عدالتی فیصلوں کے اجراکا معاملہ،عدالت کا ملزموں کی عدم گرفتاری پر سخت ...
جعلی عدالتی فیصلوں کے اجراکا معاملہ،عدالت کا ملزموں کی عدم گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار،10 جنوری تک ہر صورت پیش کرنے کا حکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے جعلی عدالتی فیصلوں کے اجرا کے معاملے پر ملزموں کی عدم گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور پولیس کو ملزموں کو گرفتاری کرنے کیلئے 10 جنوری تک کی مہلت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جعلی عدالتی فیصلوں کے اجراکامعاملہ کی سماعت ہوئی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان عدالت پیش ہو گئے،جسٹس علی اکبر قریشی نے استفسار کیا کہ ملزمان کو پکڑاکیوں نہیں گیا؟ان ملزمان کو پکڑناکتنامشکل ہے؟ایس ایس پی نے کہا کہ تھوڑاوقت چاہئے،ملزمان کوگرفتارکرلیں گے،عدالت نے استفسار کیا کہ جعلی عدالتی فیصلوں سے بڑااورکیاجرم ہوگا؟ملزمان کوپکڑکرپیش کریں،عدالت نے کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور