اعلیٰ عدلیہ مخالف انٹرویو کیس،انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت نے فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اعلیٰ عدلیہ مخالف انٹرویو کیس،انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت نے فیصل رضا ...
اعلیٰ عدلیہ مخالف انٹرویو کیس،انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت نے فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت نے چیف جسٹس پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ مخالف انٹرویو کیس میں سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت میں چیف جسٹس پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ مخالف انٹرویو کیس میں فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،انسداد الیکٹرانک کرائم کے جج طاہر محمودنے درخواست کی سماعت کی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیااور سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد