نیپرا نے ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی

نیپرا نے ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی
نیپرا نے ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے نوٹی فکیشن کےلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے یکساں ٹیرف ایک سال کےلئے وصول کیا جائے گا، نوٹی فکیشن کے بعد ایک سال میں ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ یکساں ٹیرف میں ٹارگٹڈ سبسڈی بھی شامل ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد