سکول ٹیچرکانام شیڈول 4 میں ڈالنے سے متعلق کیس ،سیکرٹری داخلہ،آئی جی پولیس کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سکول ٹیچرکانام شیڈول 4 میں ڈالنے سے متعلق کیس ،سیکرٹری داخلہ،آئی جی پولیس کے ...
سکول ٹیچرکانام شیڈول 4 میں ڈالنے سے متعلق کیس ،سیکرٹری داخلہ،آئی جی پولیس کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچرکانام شیڈول 4 میں ڈالنے سے متعلق کیس میں سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سکول ٹیچرکانام شیڈول 4 میں ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سکول ٹیچرکانام شیڈول فورمیں شامل کیاگیا،4 سال سے ٹیچرکوتنخواہ بھی نہیں دی جارہی،عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو 30 دن میں کیس پرعملدرآمدکاحکم دیاگیاتھا۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور