جب سے پاکستان قائم ہوا تب سے گھریلو ملازمین کے حقوق کی پامالی ہورہی ہے،ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو قانون سازی کا حکم

جب سے پاکستان قائم ہوا تب سے گھریلو ملازمین کے حقوق کی پامالی ہورہی ...
جب سے پاکستان قائم ہوا تب سے گھریلو ملازمین کے حقوق کی پامالی ہورہی ہے،ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو قانون سازی کا حکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمین پر تشدد کیخلاف درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو قانون سازی کا حکم دیدیا، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جب سے پاکستان قائم ہوا تب سے گھریلو ملازمین کے حقوق کی پامالی ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گھریلو ملازمین پر تشدد کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،جسٹس جواد حسن نے شیرازذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواستگزار نے پنجاب حکومت کی جانب سے ڈومیسٹک ورکرز بل 2018 کامسودہ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گھریلوملازمین پر تشدد کےواقعات میں اضافہ ہورہاہے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گھریلوملازمین کے مجوزہ قانون میں15سال سے کم عمرملازم رکھنے پرپابندی خوش آئندہے،عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے پنجاب حکومت کوقانون سازی کاحکم دےدیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جب سے پاکستان قائم ہوا تب سے گھریلو ملازمین کے حقوق کی پامالی ہورہی ہے، پنجاب حکومت گھریلو ملازمین کی تنخواہیں طے کرے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور