قصور ہسپتال میں 10سالہ مریضہ سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

قصور ہسپتال میں 10سالہ مریضہ سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
قصور ہسپتال میں 10سالہ مریضہ سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

  

قصور(ویب ڈیسک) ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں نوجوان نے 10سالہ مریضہ سے زیادتی کی کوشش کی، ڈاکٹروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، بتایا گیا کہ قصور کے نواحی گائوں جبومیل کے رہائشی مصطفی کی 10سالہ بیٹی کو ہیضہ کی وجہ سے قصورہسپتال داخل کرایا گیا ،وقوعہ کے روز بچی واش روم جانے لگی تو نوجوان نے دبوچ لیا اور زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور پر ڈاکٹرز اور دیگر عملے نے پہنچ کر ملزم بابر کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا، گھگھڑ کا رہائشی بابر قادر آباد اپنے رشتہ داروں کے ہاں ٹھہرا ہوا تھا جبکہ ہسپتال میں آوارہ گردی کی غرض سے پھر رہا تھا۔پولیس تھانہ صدر قصور نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور