وزارت مذہبی امور نے حج 2019 کے کرایوں کااعلان کردیا

وزارت مذہبی امور نے حج 2019 کے کرایوں کااعلان کردیا
وزارت مذہبی امور نے حج 2019 کے کرایوں کااعلان کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت مذہبی امور نے حج 2019 کے کرایوں کااعلان کردیا،حج 2019 کیلئے ملک کو 2 زونزمیں تقسیم کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج 2019 کے کرایوں کااعلان کردیا،حج 2019 کیلئے ملک کو 2 زونزمیں تقسیم کیا گیا ہے۔نارتھ زون میں لاہور،پشاور،فیصل آباد،اسلام آبادشامل ہیں ،سیالکوٹ،رحیم یارخان،ملتان بھی نارتھ زون میں شامل ہیں جبکہ ساوٌتھ زون میں کراچی،سکھر اور کوئٹہ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نارتھ زون کیلئے حج کرایہ ایک لاکھ 5 ہزار 674 روپے جبکہ ساؤتھ زون کیلئے حج کرایہ 95 ہزار 448 روپے مقررکیا گیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی