لاہور کے شہری کا کراچی میں جعلی اکاﺅنٹ کھل گیا

لاہور کے شہری کا کراچی میں جعلی اکاﺅنٹ کھل گیا
لاہور کے شہری کا کراچی میں جعلی اکاﺅنٹ کھل گیا

  


لاہور (ویب ڈیسک) بستی سیدن شاہ کے رہائشی محمد اویس کے نام پر کراچی میں بینک اکاﺅنٹ کھلنے اور بھاری رقم کی ٹرانزیکشن ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جعلی بینک اکاﺅنٹس کی وبا اب لاہور بھی پہنچ گئی ہے۔

سیدن شاہ کے رہائشی نے ایف آئی اے لاہور کو درخواست دی ہے جس میں کہا ہے کہ کراچی شارع فیصل پر قائم ایک نجی بینک میں اس کے نام کا اکاﺅنٹ کھولا گیا اور بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ رقم جمع کروانے پر تمہارا اکاﺅنٹ بند کردیا گیا ہے جبکہ میں کبھی کراچی گیا ہی نہیں۔

درخواست گزار کے مطابق نجی بینک کی جانب سے سٹیٹمنٹ بھی فراہم نہیں کی جارہی، میرا کراچی کے کسی بھی بینک میں کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے، ایف آئی اے بینک سے سٹیٹمنٹ لے کر جعلسازوں کے خلاف کارروائی کرے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور