پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے ملازمین کا انوکھا احتجاج، وی سی کا علامتی جنازہ بھی نکالا

پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے ملازمین کا انوکھا احتجاج، وی سی کا علامتی جنازہ ...
پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے ملازمین کا انوکھا احتجاج، وی سی کا علامتی جنازہ بھی نکالا

  


پشاور (صباح نیوز)پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے ملازمین کی جانب سے انوکھا احتجاج کیا گیا اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا علامتی جنازہ بھی نکالا گیا۔ 2015ءمیں پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت نے 592 ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم تین سال گزرنے کے باوجود اعلان پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ بدھ کے روز یونیورسٹی کے ملازمین نے وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور وائس چانسلر کا علامتی جنازہ بھی نکالا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور