فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور

فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور
فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے سابق رہنما فیصل رضا عابدی کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل رضا عابدی پر توہین عدالت کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چل رہا تھا جس پر ان کی جانب سے عدالت سے غیر مشروط معافی طلب کی گئی تھی جسے قبول کر لیا گیا اور آج ان کی ضمانت بھی منظور کر لی گئی ہے ۔عدالت نے فیصل رضا عابدی کو فوری رہاکرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

مزید : قومی