نوازشریف فیصلہ خلاف آنے پرکس بنیاد پرعوامی مہم چلائیں گے؟جہانگیرترین

نوازشریف فیصلہ خلاف آنے پرکس بنیاد پرعوامی مہم چلائیں گے؟جہانگیرترین
نوازشریف فیصلہ خلاف آنے پرکس بنیاد پرعوامی مہم چلائیں گے؟جہانگیرترین

  


لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے جنوبی پنجاب میں پبلک سیکرٹریٹ بن جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی دورمیں ہی بنے گاجس کیلئے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بننے میں بہت سے مسائل ہیں، پانی کی تقسیم، این ایف سی ایوارڈ کی سینیٹ میں منظوری لی جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ یکم جولائی 2019 سے جنوبی پنجاب میں پبلک سیکرٹریٹ بن جائے گا۔جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے گنے کے کاشت کاروں کا استحصال کیا تھا، گنے کا ریٹ 180روپے فی من ملے گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد سے متعلق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف فیصلہ خلاف آنے پرکس بنیاد پرعوامی مہم چلائیں گے، نوازشریف کےخلاف ریفرنس اربوں کا ہیرپھیرتھا، 24 دسمبرکوفیصلہ ہوگا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ احتساب کا گھیرا تنگ ہورہا ہے اسی لیے تو سیاسی دباؤ ڈالاجا رہا ہے، اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہورہے، چاہتے ہیں اسمبلی چلے، اپوزیشن کواسمبلی چلانے میں دلچسپی ہی نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ کیمرہ مین پرظلم ہوا ہے ن لیگ نے اپنی پرانی عادتیں نہیں چھوڑیں، نوازشریف کے گارڈزکے خلاف پوری طرح سے ایکشن ہورہا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لودھراں