سابق لیگی ایم پی اے وسیم قادرکا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

سابق لیگی ایم پی اے وسیم قادرکا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
سابق لیگی ایم پی اے وسیم قادرکا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے وسیم قادر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے وسیم قادر نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی،انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ،وسیم قادر کا کہناتھا کہ پاکستان کی تعمیروترقی میں آپ کےساتھ ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب نے وسیم قادر کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا ،عثمان بزدار کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی لاہورمیں مضبوط جماعت بنے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حمزہ شہباز کی زیرصدارت اجلاس جاری تھاجس میں 40 سے زائد بلدیاتی نمائندے شریک تھے،انتخابی ٹکٹ دینے کے معاملے حمزہ شہبازاور وسیم قادر میں تلخ کلامی ہوئی ،حمزہ شہبازنے غصے میں آکر وسیم قادر کو گلاس دے مارااس پر سابق لیگی ایم پی اے نے گلاس دے مارا اور اجلاس سے چلے گئے،بعد ازاں وسیم قادر نے مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا اعلان کردیاتھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور