پیپلز پارٹی نے کبھی عوام پر بوجھ نہیں ڈالا : خورشید شاہ

پیپلز پارٹی نے کبھی عوام پر بوجھ نہیں ڈالا : خورشید شاہ
پیپلز پارٹی نے کبھی عوام پر بوجھ نہیں ڈالا : خورشید شاہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی عوام پر بوجھ نہیں ڈالا تھا۔ پاکستان ایٹمی ملک ہے لیکن چھوٹے ممالک سے بھیک مانگتا ہے جس پرشرم آتی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت امداد لینے کیلئے سعودی عرب اورچین جارہی ہے حالانکہ حکومت نے کسی کے پاس کشکول لے کر نہ جانے کا اعلان کیا تھا۔ماضی میں جو ہوا اس حکومت میں نہیں ہونا چاہیے ، ہمیں کوئی ملک امداد دیتا ہے تو بہت خوش ہوتے ہیں، پاکستان ایٹمی ملک ہے لیکن چھوٹے ممالک سے بھیک مانگتا ہے جس پرشرم آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیابھرمیں تیل کی قیمتیں کم ہیں لیکن ستمبرمیں بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا۔ 4ماہ کے دوران 950 بلین روپے کا بوجھ عوام پرڈالاگیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے بوجھ غریب پر ڈال دیا گیا پیپلز پارٹی نے کبھی عوام پر بوجھ نہیں ڈالا تھا۔ عوام سے ٹیکس لیا جاتا ہے لیکن کوئی کام نہیں ہوتا۔

نئے صوبے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سرائیکی صوبے کے حق میں ہیں، سرائیکی خطے کیلئے قرارداد لے آئیں ہم ساتھ دیں گے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد