ملتان میٹرو پراجیکٹ میں 11ارب روپے کی بے قاعدگیاں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملتان میٹرو پروجیکٹ کی آڈٹ انکوائری میں 11ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا۔ تحریک انصاف حکومت کی درخواست پر تیار آڈٹ رپورٹ کے مطابق ملتان میٹرو پرو جیکٹ 28ارب 38کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہوا۔ مناسب تخمینوں کی صورت میں 30فیصد کم لاگت سے بھی تیار ہوسکتا تھا۔ رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ابتدائی جائزوں اور اندازوں کا اہتمام نہیں کیا گیا کہ ماحولیات پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے جو پی سی ون میں مہیا ہونے کے باوجود انوائرمینٹل پاکستان پروٹیکشن ایکٹ 1997کی دفعہ12کے تحت ضرورت ہے۔