شہباز شریف کے ہاتھ ’طاقت‘ کا خزانہ لگ گیا، وہ کام ہوگیا جو عمران خان کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

شہباز شریف کے ہاتھ ’طاقت‘ کا خزانہ لگ گیا، وہ کام ہوگیا جو عمران خان کے وہم و ...
شہباز شریف کے ہاتھ ’طاقت‘ کا خزانہ لگ گیا، وہ کام ہوگیا جو عمران خان کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور اپوزیشن کے مابین اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کے بعد ان کے ہاتھ میں اہم ترین طاقت آ گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے رپورٹر ارشد وحید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین بننے کے بعد وہ خود اور خواجہ سعد رفیق پروڈکشن آرڈر کے لئے اب حکومت کے محتاج نہیں رہے۔ شہباز شریف جب چاہیں گے پی اے سی کا اجلاس طلب کر کے بطور چیئرمین اپنے اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیا کریں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو درخواست دینی پڑتی تھی۔
ارشد وحید چوہدری نے مزید کہا کہ اگر آصف زرداری یا کسی اور اپویشن رکن کو بھی سزا ملی توکسی کمیٹی میں ڈال کرچیئرمین کے ذریعے بلوایا جا سکے گا۔
خیال رہے کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کا مسئلہ حل ہونے کے بعد قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ بھی حل کرلیا گیا ہے۔ حکومت کے پاس 20 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ آئی ہے جبکہ 18 کمیٹیوں کے چیئرمین اپوزیشن سے ہوں گے۔