پاکستان کی کوششوں سے امریکہ طالبا ن مذاکرات ، یمن پر پیشرفت ہوئی :وزیر خارجہ

پاکستان کی کوششوں سے امریکہ طالبا ن مذاکرات ، یمن پر پیشرفت ہوئی :وزیر خارجہ
پاکستان کی کوششوں سے امریکہ طالبا ن مذاکرات ، یمن پر پیشرفت ہوئی :وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں سے امریکہ اور طالبان میں مذاکرات اوریمن کے مسئلے پر پیشرفت ہوئی ہے۔

دنیا نیوزکے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان پر کچھ ماہ پہلے نکتہ چینی کرنے والے آج ہمارے کرادار کو سراہتے ہیں، امریکہ پہلے طالبان کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں تھا، 17 سال افغانستان میں خون کی ہولی کھیلی گئی، اب ان کے ساتھ ہی مذاکرات کرنا بہت بڑی پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن واستحکام خطے کی ضرورت ہے، معاشی ترقی کے لیے امن درکار ہے، اگر ہم نے قوم کو غربت سے نکالنا ہے تو مشرقی اور مغربی سرحد پر امن چاہیے، پاکستان نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی امن کے لیے بھارت کو خط لکھااورکہا بھارت ایک قدم توہم دو بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کرتارپور راہداری کھول کر امن کا پیغام دیا، جو سکھ کمیونٹی کی دیرینہ خواہش تھی۔ پوری دنیا کے سکھوں نے پاکستان کے اقدام کو سراہا، امرتسر میں بھی پاکستان زندہ بعد نعرے لگے، الیکشن کی وجہ سے بھارتی وزیرخارجہ نے پاکستان آنے سے معذرت کی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں ہم نے دیں، جو قیمت پاکستان نے ادا کی، بھارت کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے، پرامن ہمسایہ ہماری ضرورت ہے۔ سترہ سال سے افغانستان میں جنگ جاری ہے، افغان امن کے لیے پاکستان اپنا رول ادا کر رہا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے دن سے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل کرنا ہوگا ۔

مزید :

قومی -