بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے ،عالمی اداروں کو تحقیقات کی اجازت دی جائے :ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے ،عالمی اداروں کو تحقیقات کی اجازت دی ...
بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے ،عالمی اداروں کو تحقیقات کی اجازت دی جائے :ترجمان دفتر خارجہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری عوام کی نسل کشی کی بھرپور مذمت کرتا ہے، بھارت طاقت کے زور پر مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا، عالمی برادری کو کشمیریوں کی نسل کشی کانوٹس لیناچاہئے ۔

دنیانیوز کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان طالبان پر پاکستان کا اثر ورسوخ محدود ہے، تاہم افغان امن عمل کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے، بھارتی فوج کشمیری عوام کی نسل کشی کر رہی ہے، بھارت بین الاقوامی اداروں کو کشمیر میں جاری مظالم کی تحقیقات کی اجازت دے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مستقل امن کا خواہاں ہے، سہ فریقی مذاکرات میں پاکستان کے مثبت کردار کو سب نے سراہا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ جناح ہاوس ممبئی کے حوالے سے پر ہمارا دعویٰ پرانا ہے، اس پر قبضہ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کاکہنا تھا کہ کرتارپور کی سرزمین کو بھارت کے حوالے کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ،بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو سزا پوری ہونے پر رہا کیا گیاہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی