اپنی استعمال شدہ جرابوں سے سال کا کروڑ روپیہ کمانے والی خاتون

اپنی استعمال شدہ جرابوں سے سال کا کروڑ روپیہ کمانے والی خاتون
اپنی استعمال شدہ جرابوں سے سال کا کروڑ روپیہ کمانے والی خاتون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنی استعمال شدہ جرابوں کو لوگ خود کم ہی ہاتھ لگاتے ہیں جب تک دھل نہ جائیں لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ برطانیہ میں ایک خاتون اپنی استعمال شدہ جرابیں، زیرجامے اور نیکرز آن لائن مردوں کو فروخت کرتی ہے اور ان کے ذریعے سالانہ 60ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ روپے) سے زائد آمدنی کما رہی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 33سالہ خاتون کا نام روین نیکس ہے اور وہ برطانوی شہر برسٹل کی رہائشی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر مردوں سے رابطہ کرتی ہے جو اس کی استعمال شدہ جرابیں اور دیگر اشیاءکئی گنا زیادہ قیمت پر خریدتے ہیں۔ اس نے بتایا کہ ”ابھی چند دن قبل اس نے اپنا زیرجامہ 250پاﺅنڈ میں ایک شخص کو فروخت کیا ہے۔


روین کا کہنا تھا کہ ”اپنی استعمال شدہ اشیاءفروخت کرنے کے ساتھ ساتھ میں ’منی سلیوز‘ (Money Slaves)کے ذریعے بھی رقم کماتی ہوں۔ اس طریقے میں وہ مرد میرے اکاﺅنٹ میں رقم جمع کروا دیتے ہیں ، جنہیں اپنی تضحیک کروانے میں جنسی تسکین ملتی ہے۔ وہ رقم میرے اکاﺅنٹ میں ڈلوا دیتے ہیں اور پھر میں انہیں نظرانداز کرتی ہوں اور ان کی توہین کرتی ہوں۔ “ روین نے کہا کہ ”میں جانوروں سے بہت محبت کرتی ہوں۔ جتنی بھی رقم میں ان طریقوں سے کماتی ہوں وہ لگژری لائف سٹائل پر اڑانے کی بجائے میں جانوروں پر خرچ کرتی ہوں۔ میں آوارہ بلیوں کو کھانا دیتی ہوں اور ان کی دیکھ بھال کرتی ہوں۔ اس وقت میرے گھر میں بھی 11بلیاں موجود ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -