بادشاہ کی بیٹی کی جانب سے ڈیزائن کئے جانے والے لباس پر جیل کا سامنا

بادشاہ کی بیٹی کی جانب سے ڈیزائن کئے جانے والے لباس پر جیل کا سامنا
بادشاہ کی بیٹی کی جانب سے ڈیزائن کئے جانے والے لباس پر جیل کا سامنا

  


بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں مس یونیورس کا مقابلہ ہوا جس میں حصہ لینے والی تھائی ماڈل صوفیدا کنچانرین نے تھائی لینڈ کے بادشاہ کی بیٹی کا ڈیزائن کیا گیا لباس پہنا تھا۔ اس لباس پر تنقید کرنا ایک معروف ٹی وی میزبان کو مہنگا پڑ گیا ہے۔ دی گارڈین کے مطابق ونکالیوم جامنینفول نامی اس ٹی وی میزبان نے یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کہا کہ یہ لباس بہت بدصورت تھا اور مس یونیورس پر بالکل بھی نہیں جچا۔ اس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اوراس پر متعدد الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ لباس تھائی لینڈ کی شہزادی سری ویناوری نے ڈیزائن کیا تھا۔ تھائی لینڈ میں شاہی خاندان پر تنقید کے متعلق انتہائی سخت قوانین ہیں۔ ٹی وی میزبان کی تنقید پر پورے ملک سے شدید ردعمل سامنے آیا اور کئی لوگوں نے اس کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔ مقدمات درج کروانے والوں میں ارب پتی کاروباری شخو کیتجانوت شیوسبورانا بھی شامل تھے جو سیاستدان بھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق خاتون پر الزامات ثابت ہو گئے تو اسے قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس