سڑک پر سرعام واقعی پیسوں کی بارش کرنے والے کروڑ پتی کو گرفتار کرلیا گیا

سڑک پر سرعام واقعی پیسوں کی بارش کرنے والے کروڑ پتی کو گرفتار کرلیا گیا
سڑک پر سرعام واقعی پیسوں کی بارش کرنے والے کروڑ پتی کو گرفتار کرلیا گیا

  


ہانگ کانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) نوٹوں کی بارش ہونا محاورتاً تو بولا جاتا تھا لیکن یہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی کہ ہانگ کانگ میں ایک کروڑ پتی شخص نے واقعی نوٹوں کی بارش کر دی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ شنگھائسٹ کے مطابق یہ کروڑ پتی نوجوان اپنی مہنگی ترین سپورٹس کار پر شہر کے ایک غریب علاقے میں جاتا ہے اور وہاں گاڑی سے نکل کر پہلے ایک مختصر تقریر کرتا ہے۔تقریر میں وہ کہتا ہے کہ ”میں بادشاہ ہوں اور امیروں سے چھین کر غریبوں کو دیتا ہوں۔“وہ اس فقرے پر اپنی تقریر ختم کرتا ہے کہ ”کیا کوئی یقین کر سکتا ہے کہ آسمان سے نوٹوں کی بارش ہو سکتی ہے؟“ جیسے ہی وہ یہ فقرہ بولتا ہے ایک بلند و بالا عمارت سے نوٹوں کی بارش شروع ہو جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیچے ایک ہجوم جمع ہوتا ہے جو نوٹوں کو کیچ کرنا شروع کر دیتا ہے اور جس کے ہاتھ میں جتنے نوٹ آتے ہیں لے کر چلتا بنتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کروڑ پتی شخص کا نام وونگ شنگ کٹ (Wong ching-kit)ہے جو آن لائن کرنسی (Bitcoin)کا لین دین کرتا ہے اور اس کرنسی میں بھی کروڑ پتی ہے۔اس کے اس سٹنٹ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہوئی اور اگلے روز وہ شہر کے ایک اور علاقے میں دوبارہ یہی کام کر رہا تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ اس کی گاڑی سے بڑی مقدار میں نقدی بھی برآمد ہوئی۔ اسے عوامی مقام پر افراتفری مچانے اور نامناسب رویہ اختیار کرنے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس