وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں بند کرائے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتویوگوتریز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیر میں اس وقت مظالم کا سلسلہ جاری ہے جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جسے بند ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بھارتی فورسز ملوث ہیں۔