پاکستانی اداکاروں نے اپنے ہاتھوں پر یہ کس چیز کے ٹھپے لگوانا شروع کردیے؟ جان کر آپ بھی ساتھ دیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تحفظ نسواں کے پاکستان چیپٹر کی جانب سے جہیز کی لعنت کے خلاف ایک اصطلاح متعارف کرائی گئی ہے۔ ’ جہیز خوری‘ نامی اس اصطلاح کے تحت سوشل میڈیا پر اداکار اپنے ہاتھوں پر ٹھپے لگوا کر تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والے ادارے کی جانب سے جہیز خوری کی اصطلاح اور جہیز خوری بند کرو کا ہیش ٹیگ متعارف کرایا گیا ہے۔ یو این ویمن پاکستان کے ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا گیا ہے کہ جس طرح رشوت خوری اور مفت خوری کی اصطلاحات استعمال کی جاتی ہیں اسی طرح انہوں نے جہیز خوری کی اصطلاح متعارف کرائی ہے۔
فوٹو: ٹوئٹر
” جہیز خوری بند کرو“ کے ہیش ٹیگ کے تحت پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ہاتھ پر ٹھپہ لگوایا ،اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا ’ حقیقی مرد جہیز نہیں لیتے، اس رسم کو ختم کرنے میں ہماری مدد کریں‘۔
فوٹو: انسٹاگرام
اداکار یاسر حسین نے جہیز خوری بند کرو کے ٹھپے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ ہمیں وہ نسل بننا ہے جو جہیز خوری نہ کرے‘۔
فوٹو: انسٹاگرام
اداکار علی رحمان خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور میزبانوں کے ساتھ مل کر جہیز خوری کے خلاف اپنی تصویر شیئر کی۔
فوٹو: انسٹاگرام
بعد ازاں علی رحمان خان نے ایک ویڈیو پیغام میں یہ وضاحت کی کہ وہ شادی نہیں کر رہے بلکہ ان کا مقصد جہیز کے خلاف آگاہی پیدا کرنا تھا۔
View this post on InstagramAre you marrying a girl or her money? Real men don’t take Jahez! #StopJahezkhori #UNWomenPakistan