بڑے کھلاڑی حکومت کے حق میں ، اپوزیشن کااحتجاج موثرنہیں ہوگا :ریما عمر 

بڑے کھلاڑی حکومت کے حق میں ، اپوزیشن کااحتجاج موثرنہیں ہوگا :ریما عمر 
بڑے کھلاڑی حکومت کے حق میں ، اپوزیشن کااحتجاج موثرنہیں ہوگا :ریما عمر 

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ریما عمرنے کہاہے کہ ملک کے بڑے کھلاڑی حکومت کے حق میں، اپوزیشن کا احتجاج موثر نہیں ہوگا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما عمرنے کہا کہ اپوزیشن کا تحریک چلانے کا فیصلہ درست ہے لیکن اپوزیشن کا یہ احتجاج موثر نہیں ہوگا کیونکہ ملک کے بڑے کھلاڑی اس وقت اپوزیشن کے حق میں نہیں بلکہ حکومت کے حق میں ہیں اوراگر اپوزیشن سڑکوں پر آتی بھی ہے تو اس احتجاج کا اثرنہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کی طرح جیسے ججوں کودھمکیاں دی گئیں اور باتیں کی گئیں، اس کو احتجا ج نہیں کہا جا سکتا ، احتجاج کرنا اپوزیشن کاحق ہے لیکن اس وقت جو بڑی گیم چل رہی ہے ، اپوزیشن کا احتجاج موثر ثابت نہیں ہوگا ۔

مزید : قومی