قیادت گرفتار ہوئی تو ن لیگ پی پی گرینڈ اتحاد بن جائیگا :محمل سرفراز

قیادت گرفتار ہوئی تو ن لیگ پی پی گرینڈ اتحاد بن جائیگا :محمل سرفراز
قیادت گرفتار ہوئی تو ن لیگ پی پی گرینڈ اتحاد بن جائیگا :محمل سرفراز

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت گرفتار ہوئی تو دونوں پارٹیوں کا گرینڈ اتحاد بن جائیگا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمل سرفراز نے کہا کہ اگر دونوں پارٹیوں کے لیڈر گرفتار ہوگئے تو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا گرینڈ اتحاد بن جائے گا ، دونوں پارٹیاں مل کر تحریک انصاف کی وہی حکمت عملی اپنائیں گی جو پچھلے دور حکومت میں عمران خان نے اپنائی ہوئی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر صرف نوازشریف گرفتار ہوئے اور آصف زرداری نہ ہوئے تو پھر ہوسکتا ہے کہ آصف زردری چپ ہوکر بیٹھ جائیں۔

مزید : قومی