بھارت کے حالات پاکستان سے بدتر ، صنفی امتیاز کے حوالے سے ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ بدنیتی پرمبنی ہے :حفیظ اللہ نیاز ی

بھارت کے حالات پاکستان سے بدتر ، صنفی امتیاز کے حوالے سے ورلڈ اکنامک فورم کی ...
بھارت کے حالات پاکستان سے بدتر ، صنفی امتیاز کے حوالے سے ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ بدنیتی پرمبنی ہے :حفیظ اللہ نیاز ی

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیاز ی نے کہاہے کہ خواتین کے حوالے سے انڈیا کے حالات پاکستان سے بدتر، پاکستان میں خواتین سے صنفی امتیاز کے حوالے سے ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیاز ی نے کہا کہ تین ماہ سے اسمبلی چل رہی ہے اور اسمبلی ضرورچلے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں عورتوں کو کم تنخواہ لینے کی وجہ سے ملازمت دی جاتی ہے ، معاشرے میں عورتوں پر اعتماد نہیں کیاجاتا جو اچھی بات نہیں ہے لیکن ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ پر اعتماد نہیں ہے کیونکہ اس رپورٹ میں انڈیا کا ذکر نہیں ہے حالانکہ انڈیا کہ حالات پاکستان سے بد تر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں خواتین کی جتنی نمائندگی موجود ہے ، وہ پوری دنیا میں نہیں بلکہ امریکہ میں بھی نہیں ہے ، اس حوالے سے ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ بدنتی پرمبنی ہے کہ پاکستان صنفی مساوات کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بدترین ملک ہے ۔

مزید : قومی