نوازشریف نے کھربوں کے منصوبے لگائے لیکن کرپشن ثابت نہیں ہوسکی :طارق فضل چودھری

نوازشریف نے کھربوں کے منصوبے لگائے لیکن کرپشن ثابت نہیں ہوسکی :طارق فضل ...
نوازشریف نے کھربوں کے منصوبے لگائے لیکن کرپشن ثابت نہیں ہوسکی :طارق فضل چودھری

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ نواز شریف نے پانچ مرتبہ قیادت کی ، کھربوں کے منصوبے لگائے لیکن ان پر کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ بات پوری قوم نے دیکھی ہے کہ نواز شریف تین بار اس ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں لیکن جوریفرنسز ان کے خلاف دائر ہوئے ہیں وہ ان کے خاندان کے نجی کاروبار سے متعلق تھے ۔ ان کا کہناتھا کہ نوازشریف نے پانچ بڑے مواقع پر پاکستان کی قیادت کی اورکھربوں ڈالر کے منصوبے لگائے لیکن ان پر کرپشن کا کو الزام نہیں لگایا جاسکا، مسلم لیگ ن اس سے قبل بھی بڑے مشکل حالات سے گزری ہے ،سیاست میں اتارچڑھاﺅ ہوتاہے ، مشکل حالات بھی ہوتے ہیں اوراچھے حالات بھی ہوتے ہیں،نوازشریف پر ابھی تک کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک طلسماتی دنیا قائم کردی تھی جس میں ناکامی کے بعد اب ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، اس لئے وہ اپوزیشن کونشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید : قومی