جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بہت سے نام ، کئی لو گ بے نقاب ہونگے :عثمان ڈار

جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بہت سے نام ، کئی لو گ بے نقاب ہونگے :عثمان ڈار
جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بہت سے نام ، کئی لو گ بے نقاب ہونگے :عثمان ڈار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بہت سے لوگوں کے نام ہیں اور جب فیصلہ آئیگا تو بہت سے لوگ بے نقاب ہونگے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈارنے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ماضی کے طرز سیاست کی وجہ سے ان کی لیڈر شپ موجودہ حالات سے گزر رہی ہے ، ماضی میں عدالتوں کا نظام کمزور تھا اور ٹیلی فون کال پرانصاف لیا جاتا تھا لیکن اب عدالتیں آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بہت سے لوگوں کے نام ہیں اور جب فیصلہ آئیگا تو بہت سے لوگ بے نقاب ہونگے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا تھا کہ حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے لیکن نوازشریف کو ضمانت پاکستان کی عدالت نے دی ہے اور چھوٹے بھائی کی ضمانت عدالت نے مسترد کی ہے ، آصف زرداری کا مقدمہ سپریم کورٹ میں ہے تو اپوزیشن کس طرح کہتی ہے کہ حکومت کا اداروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اثاثوں کی منی ٹریل نہ دی جائے تو پیسہ کرپشن کا کہلاتاہے ۔

مزید : قومی