مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ناقابل برداشت ہے :وزیر اعظم عمران خان کاا قوام متحدہ سے نوٹس لینے کامطالبہ

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ناقابل برداشت ہے :وزیر اعظم عمران خان کاا ...
مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ناقابل برداشت ہے :وزیر اعظم عمران خان کاا قوام متحدہ سے نوٹس لینے کامطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سےکہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ناقابل برداشت ہے ، بھارتی فورسز انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

دنیانیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خا ن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اپنی تشویش سے آگاہ کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے اور کشمیریوں کاقتل عام رکوانے میں کردار ادا کرے ،ریاستی دہشت گردی سے چندروزمیں15کشمیری شہید، 300سے زائدزخمی ہوئے ہیں اورمقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ناقابل برداشت ہے، انہوں نے کہا کہ صدارتی راج کے نفاذسے مقبوضہ کشمیرمیں حالات مزیدبگڑیں گے،کشمیری نوجوانوں،بچوں اورخواتین پرتشددبندکروائے اور جلد اپناکمیشن بھجواکرصورتحال کاجائزہ لے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے اورمسئلہ کشمیرپراپناخصوصی نمائندہ مقررکرے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -