حمزہ شہباز کا ہتک آمیز رویہ، چیف سکیورٹی آفیسر نے ساتھ چھوڑ دیا

حمزہ شہباز کا ہتک آمیز رویہ، چیف سکیورٹی آفیسر نے ساتھ چھوڑ دیا
حمزہ شہباز کا ہتک آمیز رویہ، چیف سکیورٹی آفیسر نے ساتھ چھوڑ دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے ہتک آمیز رویے کے باعث ان کے چیف سکیورٹی آفیسر بھی ان کا ساتھ چھوڑ گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہباز کے ہتک آمیز رویے کے باعث چند ماہ میں 2 چیف سکیورٹی آفیسرز نے ان کا ساتھ چھوڑا ہے۔ کچھ ماہ پہلے حمزہ شہباز کے چیف سکیورٹی آفیسر میجر ریٹائرڈ عامر حفیظ نے انہیں خیرباد کہا تھا اور آج (جمعرات کو) چیف سکیورٹی آفیسر کرنل ریٹائرڈ موسیٰ نے ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ سٹاف آفیسر رانا فرحان بھی کچھ عرصہ پہلے حمزہ شہباز کو چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر کو چند روز پہلے حمزہ شہباز نے ایک اجلاس کے دوران پانی کی بوتل مار دی تھی جس کا جواب وسیم قادر نے بھی جوابی بوتل سے دیا تھا۔ وسیم قادر اب ن لیگ چھوڑ کر باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔ حمزہ شہباز نے ایک اجلاس کے دوران اپنے کارکن کو تھپڑ بھی مارا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور