سور کے گوشت اوررشوت میں کوئی فرق نہیں ، کرپشن نہ کرنیوالے مت ڈریں :وفاقی وزیرعلی زیدی

سور کے گوشت اوررشوت میں کوئی فرق نہیں ، کرپشن نہ کرنیوالے مت ڈریں :وفاقی ...
سور کے گوشت اوررشوت میں کوئی فرق نہیں ، کرپشن نہ کرنیوالے مت ڈریں :وفاقی وزیرعلی زیدی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ سور کے گوشت اوررشوت میں کوئی فرق نہیں، کرپشن کرنیوالوں کونہیں ڈرناچاہئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ مجھے غرور سے ڈر لگتاہے ،پیپلزپارٹی والے کراچی میں غریب مزدوروں کو بہکاتے ہیں ،جب میں وزیربنا تو ساہیوال کول پاور پلانٹ کے ملازمین کوتنخواہیں نہیں ملتی تھیں جس پر میں نے چینی سفیر سے بات کی ۔

سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ جس نے کرپشن نہیں کی اس کو نہیں ڈرنا چاہئے ، رشوت اور سور کے گوشت میں کوئی فرق نہیں ہے ، یہ ضمیر کی بات ہے ، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کی قیادت کی گرفتار ی پر عوام باہر نہیں نکلیں گے ، کوئی سوپچاس لوگ نکلیں گے ۔

مزید : قومی