مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، علیمہ خان کےخلاف ایف بی آر میں درخواست دیں گے :چودھری منظور

مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، علیمہ خان کےخلاف ایف بی آر میں درخواست دیں گے ...
مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، علیمہ خان کےخلاف ایف بی آر میں درخواست دیں گے :چودھری منظور

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظورنے کہاہے کہ علیمہ خان کے خلاف ایف بی آر کو درخواست دیں گے ، مقابلہ کرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہاہے کہ ہم نے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ، علیمہ خان کے خلاف ایف بی آر میں درخواست دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اورفیصل واڈا کے خلاف درخواست دید ی ہے ، یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک جیل میں رہے اور دوسرا آزاد گھومے ۔

ان کاکہناتھاکہ آصف زرداری ”زرداری گروپ “ کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے ممبرز نہیں ہیں، آصف زرداری کے کاروبار کے معاملے پر ان کے وکلاءجواب دیں گے ۔

مزید : قومی