لاہور: جناح ہسپتال کے گرلز ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد

لاہور: جناح ہسپتال کے گرلز ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد
لاہور: جناح ہسپتال کے گرلز ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جناح ہسپتال کے گرلز ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے خاتون ڈاکٹر کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق جناح ہسپتال کے گرلز ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر عروشہ نورین کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ڈاکٹرعروشہ جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ میں تعینات تھیں ۔ عروشہ نورین کا تعلق گجرات سے تھا اور وہ علامہ اقبال میڈیکل کالج میں پوسٹ گریجوایشن کی طالبہ تھیں۔

وزیرصحت پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ایم ایس جناح ہسپتال کوتحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔ پولیس لیڈی ڈاکٹر کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور