سعودی عرب سے ڈی پورٹ258پاکستانی وطن پہنچ گئے
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے 258 افراد پاکستان واپس پہنچ گئے۔مقامی اخبار رونازمہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد سعودی ایئرلائن کی پرواز سے ملتان پہنچے ہیں جہاں مسافروں کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ کیے گئے افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کیاجارہا ہے۔
