Wel Come To Amir عالمی باکسر پاکستان میں
پروفیشنل باکسنگ کا دوسرا میگا ایونٹ اب لاہور میں اور باکسنگ کا رنگ کھیل کے میدان میں نہیں گورنر ہاؤس میں سجے گا۔ باکسر عامر خان کہتے ہیں 19 دسمبر کو لاہور میں ہونے والا ایونٹ تاریخی ہو گا۔پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان باکسنگ کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام آباد کے بعد اب پروفیشنل باکسنگ کا میگا ایونٹ لاہور میں منعقد کرانے کا پلان ہے۔ 19 دسمبر کو مڈل ایسٹ ٹائٹل فائٹ کا ایونٹ گورنر ہاؤس لاہور میں سجے گا۔ پاکستانی نڑادبرطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار باکسنگ کے مقابلے ہونے جا رہے ہیں جس کی بھرپور سپورٹ کرونگا، انہوں نے کہا اس وقت ہمیں باکسنگ کے کھیل کی ترقی کیلئے حکومتی سپورٹ کی اشد ضرورت ہے۔عامر خان نے کہا کہ انٹر نیشنل باکسنگ پاکستان لائیں گے باکسنگ کے میگا ایونٹ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ باکسر عامر خان نے باکسر محمد وسیم کو ٹریننگ کے لیے برطانیہ بلا لیا۔عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں مڈل ایسٹ فائٹ منعقد ہو گی جس کیلئے این او سی مل گیا ہے۔ محمد وسیم میرے ساتھ برطانیہ میں ٹریننگ کریں گے اور یہ مقابلہ تاریخی ہو گا۔مڈل ایسٹ ٹائٹل فائٹ کے لئے فالکن کے نام سے پہچانے جانے والے باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ سپورٹ کے لیے عامر خان کا مشکور ہوں، قوم دعا کرے ٹائٹل ضرور جیتوں گا۔جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ لاہور میں باکسنگ کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں باکسنگ کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں امن لوٹ آیا، یہاں کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اس ایونٹ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر نے کہا کہ گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اتنا پیار دیا۔
٭٭٭٭
