بلاول بھٹو27دسمبر کو آصفہ کو صدر یوتھ ونگ کیلئے نامزد کرینگے

بلاول بھٹو27دسمبر کو آصفہ کو صدر یوتھ ونگ کیلئے نامزد کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہزاد ملک) پیپلز پارٹی کی شہید چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو اپنی والدہ کی برسی 27دسمبر کے دن باقاعدہ پارٹی کی سیاست میں حصہ لینے کااعلان کریں گی اور اس مقصد کے لئے انہیں پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کی مرکزی صدر بنا یا جائے گا،اس سے پہلے یوتھ ونگ کی صدر کا عہدہ ان کی پھوپھی فریال تالپور کے پاس ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو 27 دسمبر کو اپنی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو کو پیپلز پارٹی کی یوتھ ونگ کے صدر کے عہدے کے لئے نامزد کریں گے۔ آصفہ بھٹو کو ملک بھر کی یوتھ بالخصوص نوجوان لڑکیوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کا ٹارگٹ دیا جائیگا۔ اس حوالے سے بلاول بھٹو نے سنیئر لیڈر شپ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
آصفہ نامزد

مزید :

صفحہ اول -