پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں دوستی کے فروغ کا باعث بنیں گی:جنرل ندیم رضا
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے پاک چین فضائیہ کی مشترکہ مشقیں دو طر فہ تعاون اور دوستی کے فروغ کا باعث بنیں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطا بق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک چین مشترکہ مشقوں شاہین 9 کے معائنہ کیلئے پاک فضائیہ کی آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا ایئر چیف مجاہد انور خان نے استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں دونوں فضائی افواج کوایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کا شاندارموقع ہے۔چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے فضائی مشقوں میں شریک دستوں کے پیشہ وارانہ معیار کو سراہا جبکہ پی اے ایف اورپیپلزلبریشن ایئرفورس کی دوطرفہ مشقوں کے موثر انعقا د کی تعریف بھی کی۔اس موقع پر جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا پاک چین فضائیہ کی مشترکہ مشقیں دوطرفہ تعاون اور دوستی کے فروغ کا باعث بنیں گی۔
جنرل ندیم رضا