مڈل تک امتحانات میں تبدیلی،سکول پرچے تیار نہیں کرسکیں گے
لاہور(لیڈی رپورٹر)پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات میں بڑی تبدیلی کردی گئی، سکول سوالیہ پرچے تیار نہیں کرسکیں گے، پنجاب ایگزمینیشن کمیشن امتحانات کیلئے سنٹر لائز سوالات کا آئٹم بینک تیار کر ے گا، نئے نظام کااطلاق آئندہ سال مارچ کے امتحانات پر ہوگا۔ پنجاب ایگزمینیشن کمیشن تمام سرکاری سکولوں کو سوالیہ پرچے بذریعہ میل کرے گا۔ پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تیارہ کردہ آئٹم بینک کے مطابق سوال تیارکئے جائیں گے۔ واضح رہے اس سے قبل یہ پالیسی پانچویں اور آٹھویں جماعت کیلئے بنائی گئی تھی۔
سوالیہ پرچے