کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کا مستقلی کیلئے بنی گالہ کے باہر احتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج،30گرفتار

کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کا مستقلی کیلئے بنی گالہ کے باہر احتجاج،پولیس کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ نے ملازمتوں کی مستقلی کیلئے بنی گالا کے باہر مظاہرہ کیا جن پر پولیس نے ڈنڈے برسادیئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اساتذہ نے مستقل نہ کیے جانے پراحتجاج کیا، اساتذہ کو بنی گالا جانے سے روکنے پرتصادم ہوا، پہلے 14 اب مزید 30اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔ پولیس نے بنی گالاکی طرف جانے والے راستے کوسیل کردیا۔اساتذہ کی گرفتاریوں کے بعد تصادم شروع ہوا، مظاہرین کی طرف سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، پولیس کی بڑی تعداد میں نفری کوطلب کر لیا گیا، اساتذہ نے وزیراعظم کے روٹ پراحتجاج کیا۔
 اساتذہ تشدد

مزید :

صفحہ اول -