افغانستان،بگرام میں نیٹو کے اڈے پر راکٹوں سے حملہ
چاریکار(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع صوبہ پروان کے ضلع بگرام میں عسکریت پسندوں کی جانب سے فائر کیے جانیوالے راکٹ امریکہ۔ نیٹو کے ایک اہم اڈے پر گرے ہیں، جس میں فوری طور پر ہلاکتوں یا نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔صوبائی حکومت کی ترجمان وحیدہ شاہکار نے بتایا کہ ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا 5 بجکر 50 منٹ پر ضلع بگرام کے علاقے قلندر خیل میں کھڑے ایک متروک ٹرک سے بگرام ایئر فیلڈ پر 5 راکٹ فائر کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ 7 راکٹ فائر ہونے میں ناکام رہے اور انہیں افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
بگرام راکٹ حملہ