کھوکھر برادران نے 46کنال جگہ پر غیر قانونی چار دیواری کی، ضلعی حکومت
لاہور(جنرل رپورٹر) ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کھوکھر برادران نے 46 کنال جگہ کو غیر قانونی طور پر کھوکھر پیلس میں شامل کر کے چار دیواری کی،46 کنال جگہ کو غیر قانونی طور پر اس موضع کا اشتمال ختم ہونے کے بعد 2014 میں اس کی قائمی کروائی گئی،اس موضع کا اشتمال 2013 میں ختم ہو چکا تھا۔ ترجمان کے مطابق کلکٹر اشتمال کے حکم کے مطابق کھوکھر برادران نے پرائیویٹ لوگوں کی 46کنال جگہ کی قائمی غیر قانونی طور پر کروائی،12 دسمبر 2020 کو کلکٹر اشتمال کے حکم کے مطابق 46کنال جگہ کی قائمی کو غیر قانونی قرار دیا گیا،کلکٹر اشتمال نے 12 دسمبر کو اپنے حکم کے ذریعے اس قائمی کو ختم کیا،ریونیو سٹاف نے پرائیویٹ لوگوں کی کھوکھر پیلس کے اندر 46کنال جگہ کے خسرہ جات کی نشاندہی کی،ایل ڈی اے نے کھوکھر پیلس کے نقشہ کی منظوری کیلئے اس کی ملکیت بابت کلکٹر اشتمال اور ڈسٹرکٹ کلکٹر کو لکھا تھا۔کلکٹر اشتمال کے حکم کے بعد ایل ڈی اے کھوکھر پیلس کی غیر قانونی عمارت کے خلاف آپریشن کے لیے پہنچا۔ایل ڈی اے کلکٹر اشتمال کے حکم اور ریونیو سٹاف کی خسرہ جات کی رپورٹ پر قانونی کاروائی کر رہاہے۔
ترجمان ضلعی حکومت
