سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کی سماعت بغیر کارروائی 2 جنوری تک ملتوی 

 سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کی سماعت بغیر کارروائی 2 جنوری تک ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کی سماعت بغیر کارروائی کے 2 جنوری 2022ء تک ملتوی کر دی  فاضل جج اعجاز احمد بٹر کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں کارروائی نہیں ہو سکی،عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز کو تمام ملزمان کو پیش کرنے کاحکم دے رکھا ہے عدالت نے سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا، سابق ڈی آئی جی رانا عبدالجبار سمیت 15ملزموں کو اس کیس میں حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے گزشتہ روزملزمان عمران کرامت بخاری ایس پی اے آئی جی ڈسپلن پنجاب، میر کاشف خلیل ڈی ایس پی ڈولفن، عاطف میراج ڈی ایس پی، چوہدری اشتیاق انسپکٹر عدالت میں پیش ہوئے،مقدمہ میں ڈی ایس پی عبداللہ جان، اے ایس آئی فاروق، اے ایس آئی اخلاق، شہزاد احمد اور خرم رفیق سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے،استغاثہ کے مدعی جواد حامد نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی مدعی جواد حامد کے وکیل ملزموں کی دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی متفرق درخواست پر دلائل مکمل کر چکے ہیں استغاثہ کے مدعی جواد حامدکا موقف ہے کہ کیس کو ساڑھے چھ سال گزر چکے ہیں لیکن ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ اس کیس کا فیصلہ تین ماہ میں کیا جائے، اس فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر ایک سال گزر چکا ہے عدالت میں ملزمان پارٹی کے وکیل برہان معظم ملک نے مقدمہ سے دہشت گردی کی خصوصی دفعہ 7 اے ٹی اے ختم کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید :

علاقائی -