کار کی رکشہ کو ٹکر‘ 2 موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار کار کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں 50سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا پولیس کے اقبال ٹاؤن کے علاقے سکیم موڑ ملتان روڈ بیکری کے سامنے تیز رفتار کار بے قابو ہو کر رکشہ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 50 سالہ شخص عظمت کو شدید چوٹیں آئیں 50 سالہ عظمت نیازی اڈا لاہور کا رہائشی ہے عظمت منڈی سے سبزی لے کر گھر واپس جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا جبکہ کار والا رکشہ کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ہو گیا دوسرے حادثہ میں نصیر آ با د فیروز پور روڈ پر واقعہ گلاب دیوی ہسپتال کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔