پرویز ملک کے بعد ایاز صادق کی بھی مسلم لیگ (ن)لاہور کی صدارت سنبھالنے سے معذرت
لاہور(جنرل رپورٹر،آئی این پی)سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت سنبھالنے سے معذرت کرلی ۔پارٹی ذرائع کے مطابق ایازصادق نے کہاہے کہ لاہورکی صدارت کسی نوجوان کو سونپی جائے، ان کی اپنے حلقے اور پارٹی کے دیگر امور پر توجہ مرکوز ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک خرابی صحت کے باعث صدارت کا عہدہ مزید اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتے۔ ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک نے کہا ہے کہ وہ 20سال سے اس عہدے پر فائز ہیں، اب مزید بھاگ دوڑ نہیں کرسکتے۔ لاہور جلسے سے پہلے ہی انہوں نے صدارت چھوڑنے کا کہہ دیا تھا، وہ صدارت چھوڑنے کے بعد بھی پارٹی امور میں بھرپور کردار اداکرتے رہیں گے۔
انکار